پی ایس آر اے کا یکساں نصاب تعلیم کے نفاذ کے لئے آپریشن

May 19, 2022

پشاور(خصوصی نامہ نگار)خیبر پختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولیرٹری اتھارٹی کا ہلکا بستا اور یکساں قومی نصاب ایکٹ2020کے نفاذ کیلئے آپریشن جاری ہے انسپکشن مہم کو دوسرے اضلاع تک توسیع دے دی گئی۔اتھارٹی کی ٹیموں نے ضلع نوشہرہ میں ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد سکولوں کو دو لاکھ روپے جرمانہ کیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس آر اے کبیر آفریدی کا کہنا ہے کہ ہلکا بستا اور سنگل نیشنل کریکولم ایکٹ 2020 پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا خلاف ورزی کرنے والے سکولوںپر بھاری جرمانے کئے جائیں گے ،طلبہ ہمارامستقبل ہے ان کے مستقبل اور فلاح وبہبود پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انسپکشن مہم کو جلد صوبے کے تمام اضلاع میں شروع کی جائے گی تاکہ سکول بیگز لیمٹیشن آف ویٹ ایکٹ 2020 پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔