آئس سمگل کےگرفتار ملزم کی ضمانت پررہا ئی کے احکامات

May 20, 2022

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی پر مشتمل سنگل بنچ نے آئس سمگل کرنے کے الزا م میں گرفتار ملزم سردار کو ضمانت پررہاکرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ملزم کی جانب سے کیس کی پیروی ملک مشتا ق احمد ایڈووکیٹ نے کی ۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم سردار ولد ممتاز سکنہ بڈھ بیر پر الزام ہے کہ اس کو تھانہ بڈھ بیر کی حدو د میں شاپنگ بیگ میں پانچ سو گرا م آئس سمگل کرتے ہوئے گرفتار کرکے اسکے خلا ف انسداد منشیات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، ماتحت عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر ملزم نے ملک مشتاق احمد ایڈووکیٹ کی تواسط سے پشاورہائیکورٹ میں اپیل دائر کی۔ گزشتہ رو ز ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی،ابتدائی دلائل سننے کے بعد معزز عدالت نے ملزم کو ضمانت پر رہاکرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔