• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور گورگٹھری سمیت شہر بھر میں کتوں کی بھرمار شہریوں کیلئے درد سر بن گئی

پشاور( لیڈی رپورٹر )پشاور کے تاریخی گورگھٹری پارک ،گھنٹا گھر سبزی منڈی اور شہر کے متعدد علاقوں میں آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد شہریوں کیلئے دردِ سر بن گئی، جہاں خواتین، بزرگ افراد اور نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شہریوں نے متعلقہ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔اہلیان علاقہ کے مطانق گورگھٹری پارک میں کتوں کی بھرمار کے باعث واک کرنیوالے افراد کو شدید دشواری کا سامنا ہے جبکہ خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں۔ آوارہ کتے مسجد میں بھی داخل ہو جاتے ہیں جس سے نمازیوں کو بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔شہریوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ گورگھٹری پارک کو آوارہ کتوں سے پاک کرنے کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
پشاور سے مزید