برطانیہ میں سال کے دوران اوسط ہاؤس پرائس میں 24 ہزار پونڈ اضافہ

May 21, 2022

لندن (پی اے) سرکاری اعداد و شمار میں انکشاف ہوا ہے کہ برطانیہ میں اوسط ہاؤس پرائس میں سال کے دوران 24000پونڈ اضافہ ہوا ہے۔ آفس فار نیشنل سٹیٹیسٹکس (او این ایس) کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق سال میں قدر میں 24000پونڈ اضافے کے بعد مارچ 2022میں پراپرٹی کی عمومی قیمت 278000 پونڈ تھی۔ او این ایس کا کہنا ہے کہ مارچ 2022 میں گروتھ ریٹ 9.8فیصد تھا جو فروری میں 11.3 فیصد تک اضافے سے کم تھا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق انگلینڈ میں سالانہ اوسط ہائوس پرائس 9.9 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ 298000پونڈ کی ریکارڈ سطح جبکہ ویلز میں 11.7فیصد اضافے کے ساتھ 206000پونڈ تک پہنچ گئی۔ سکاٹ لینڈ میں 8فیصد کے ساتھ 181000پونڈ اور ناردرن آئرلینڈ میں 10.4فیصد اضافے کے ساتھ 165000 پونڈ رہی۔ انگلینڈ میں ویسٹ مڈ لینڈز میں سب سے زیادہ سالانہ ہائوس پرائس گروتھ ریکارڈ کی گئی، جہاں رواں سال مارچ تک سالانہ اوسط ہائوس پرائس گروتھ 12.4 فیصد تھی۔ لندن میں کم ترین سالانہ اوسط ہائوس پرائس گروتھ ہوئی، جہاں مارچ تک 408فیصد اضافہ ہوا تھا۔ لندن برطانیہ میں اوسط ہائوس پرائس کے اعتبار سے بدستور مہنگا ترین علاقہ رہا جہاں مارچ میں اوسط ہائوس پرائس 524000پونڈ ریکارڈ کی گئی۔ آفس فار نیشنل سٹیٹیسٹکس (او این ایس) ہائوس پرائس ماہر شماریات سیری لوئیس نے کہا کہ ہمارے تازہ ترین اعداد و شمار سے یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ ہائوس پرائسز میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور یہ بدستور ریکارڈ سطحوں پر ہے۔ او این ایس کا کہنا ہے کہ تمام اقوام اور ریجنز میں یو کےرینٹل پرائسز میں بھی بدستور تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ سال رینٹل پرائسز میں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ لندن میں نومبر 2020کے بعد سے رینٹل پرائسز میں مستحکم ترینگروتھ جاری رہی۔ او این ایس کی ایک الگ رپورٹ میں دکھایا گیا ہے کہ برطانیہ میں برطانیہ میں کرائے داروں کی جانب سے ادا کی جانے والی پرائیویٹ رینٹل پرائسز میں اپریل تک کے 12 ماہ میں 2.7 فیصد اضافہ ہواجبکہ مارچ تک کے 12 ماہ میں اضافہ 2.4 فیصد تھا۔ انگلینڈ میں پرائیویٹ رینٹس میں 2.5 فیصد ذ ویلز میں 1.7 فیصد،سکاٹ لینڈ میں اپریل 2022 تک کے 12 ماہ میں 2.9 فیصد اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ ایجنٹ بینہیم اینڈ ریووز کے ڈائریکٹر مارک وون گرونڈہر نے کہا کہ تبدیلی کی ہوائیں یقینی طور پر چلنا شروع ہو رہی ہیں اور جبکہ معاشی سرگرمیوں نے ابھی برطانیہ بھر میں سالانہ بنیادوں پر ہائوس پرائسز میں اضافے کی غیر معمولی شرح کو پٹڑی سے اتارنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ سیاہ بادل جمع ہو رہے ہیں۔ چیسٹرٹنز کے سی ای او گئے گٹنز نے کہا کہ تاریخی طور پر سپرنگ میں مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے آغاز سے پراپرٹی گروتھ مزید بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ مارچ میں ہم نے ابھی سفر بھی طے نہیں کیا لیکن ہم نے خریداروں کی جانب سے انکوائریز اور فروخت میں خاصا اضافہ دیکھا ہے، جو گزشتہ سال کے اس دورانیے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ رئیل اسٹیٹ ٹیکنالوجی پلیٹ فارم آئی ایم ایم او کی ڈائریکٹر اینا کلیری ہارپر نے کہا کہ وسیع تر معیشت کی طرح ہائوس پرائس انفلیشن بھی سپلائی کی قلت کی وجہ سے بڑھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قلت عام طور پر رہائش اور معیاری رہائش سے متعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ کوالٹی ہائوسنگ ایفورڈ کر سکتے ہیں اور وہ ان خاص جگہوں کو اپنی رہائش کیلئے منتخب کرتے ہیں جو مہنگی بھی ہوتی ہیں۔ یہ رپورٹ اسی روز جاری ہوئی ہے جب او این ایس نے کہا تھا کہ کنزیومر پرائسز انڈیکس انفلیشن رواں سال اپریل میں بڑھ کر 9 فی صد تک پہنچ گیا جو مارچ میں 7 فی صد تھا۔ مارگیج بروکر کوریکو کے مینجنگ ڈائریکٹر اینڈریو مونٹ لیک نے کہا کہ 9فیصد افراط زر، بڑھتی ہوئی شرح سود اور ممکنہ کساد بازاری آئندہ ڈیمانڈ پر اثرات مرتب کرے گی جبکہ لینڈرز اس صورت حال کی وجہ سے پہلے ہی بہت محتاط ہو چکے ہیں اور یہ حالات لوگوں کو قرض لینے کو روکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے یقینی طور پر 2022اور اگلے سال کے دوران پرائس گروتھ ریٹ سست ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صرف سپلائی کی قلت ہی پرائسز کو گرنے سے روک سکتی ہے۔