یورپ میں گندم سمیت مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

May 21, 2022

برسلز(نیوز ڈیسک) یورپ میں گندم سمیت مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ بھارت نے شدید گرمی (ہیٹ ویو) کی وجہ بتاتے ہوئے اجناس کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یورپی منڈیوں میں اجناس کی اوسط قیمتیں بڑھ کر 456.68؍ ڈالر فی ٹن تک جا پہنچیں جس سے 7؍ مارچ کو قائم ہونے والا مہنگائی کا ریکارڈ (422.4؍ ڈالر فی ٹن) ٹوٹ گیا۔ یاد رہے کہ بھارت دنیا میں گندم اگانے والا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے۔ بھارت کی جانب سے عائد کردہ پابندی پر جی سیون ممالک نے تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ اس اقدام سے اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔