کراچی، صحافی عزیز میمن کے قتل کا مرکزی ملزم مشتاق سہتو گرفتار

May 21, 2022

کراچی(آئی این پی)صحافی عزیز میمن کے قتل کے مرکزی ملزم مشتاق سہتو کو گرفتار کرلیا گیا۔وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کے مطابق پچھلے ڈھائی سال سے ملزم مشتاق سہتو مفرور تھا جسے صحرا سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کی گرفتاری کیلئے ضلع شہید بینظیر کی پولیس نے بڑی گاڑیاں اور اونٹ استعمال کئے۔ ایس ایس پی نوابشاہ امیر سعود مگسی کے مطابق مرکزی ملزم مشتاق سہتو کو نوابشاہ پولیس نے خیرپور سے گرفتار کیا۔عزیز میمن قتل کیس کے 6ملزمان پہلے ہی گرفتار ہیں جبکہ مقدمے میں نامزد ایم این اے محراب پور ابرار شاہ ضمانت پر ہیں۔