سندھ حکومت کا نقل کرنیوالوں پر 1 سے 3 سال پابندی لگانے کا فیصلہ

May 21, 2022

کراچی(نیوز ایجنسی ) سندھ حکومت نے نقل اور کسی اور فرد کو امتحان میں بٹھانے والوں پر ایک سے 3سال پابندی کا فیصلہ کر لیا۔وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے کہا کہ نقل اور کسی اور فرد کو امتحان میں بٹھانے والوں پر ایک سے 3سال تک پابندی ہوگی، سندھ میں نقل روکنے کے لیے مزید سخت فیصلے لینے ہوں گے، بچوں کو نقل جیسی بیماری سے بچانا ہوگا۔نقل کروانے والے اساتذہ، والدین اور مافیا کے خلاف ایکشن ہوگا، انہوں نے بتایا کہ سکھر کے امتحانی مراکز میں ایک دن میں400سیزائد موبائل فون پکڑے گئے، جبکہ کراچی، حیدرآباد اور رانی پور میں 196 طالبعلم نقل کرتے پکڑے گئے جبکہ 61افراد کسی اورکی جگہ امتحان دینے پرپکڑے گئے۔انہوں نے کہا کہ ایسا قانون بنانے جارہے ہیں کہ سندھ سے مستقبل میں نقل کا خاتمہ ہوجائے۔