اسلام آباد ( طاہر خلیل) پاک روس مشترکہ فوجی مشق دروزبہ- 9ویں ایڈیشن اور پاک عمان مشترکہ مشق وشاق الجبل کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہو گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک روس مشترکہ مشق دروزبہ 9اور پاک عمان مشترکہ مشق وشاق الجبل 2آج شروع ہوگئیں، پاک روس مشق دروزبہ 9کا آغاز چراٹ میں، پاک عمان مشق وشاق الجبل 2 کا آغاز نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ہوا،آئی ایس پی آر کے مطابق پاک روس اور پاک عمان مشترکہ مشقوں سے باہمی دفاعی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں مشترکہ فوجی مشقوں میں پاکستانی فوج، روسی فوج اور شاہی عمانی فوج کے دستے شریک ہیں۔