• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کے گودام سے 25 کروڑ روپے کے سگریٹ غائب، مقدمہ درج

لاہور (نیوزرپورٹر) ایف بی آر کے گودام سے 25کروڑ روپے کے سگریٹ غائب ہو گئے، ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا۔ایف بی آر گوداموں سے 25کروڑ روپے مالیت کے سگریٹس غائب ہونے کے سکینڈل میں ایف آئی اے نے ایف بی آر کے 5اہلکاروں اور نجی کمپنی کے 3مالکان سمیت 8 افراد کو نامزد کیا، گرفتاریوں کے لیے چھاپے جاری ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد سفیر احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، نامزد ملزمان میں انسپکٹر کامران، انسپکٹر نوید، ڈرائیور، سیکیورٹی گارڈ، نائب قاصد، نجی کمپنی کے دو ڈائریکٹرز اور منیجر شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید