کراچی( اسٹاف رپورٹر )اے این ایف نے ملک کے مختلف بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر خلیجی ممالک کو منشیات اسمگل کرنے کی12 کوششیں ناکام بنا دیں۔اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کے مطابق ملک کے مختلف بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر سخت نگرانی کے نتیجے میں بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے12 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں خلیجی ممالک بالخصوص سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین روانہ ہونے والے 18ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جن سے مجموعی طور پر 46.936 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔برآمد شدہ منشیات میں 37.654کلوگرام میتھ ایمفیٹامین (آئس)، 2.500 کلوگرام ہیروئن اور6.762 کلوگرام نشہ آور گولیاں شامل ہیں جو مختلف طریقوں سے بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھیں۔