کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی ’’پروف آف لائف‘‘ آسان سہولت سے اب تک لاکھوں افراد مستفید ہوچکے۔ ترجمان کے مطابق نادرا کی جانب سے 20 اگست 2026ءکو پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے اجراء کے بعد سے اب تک 3 لاکھ 37 ہزار سے زائد پنشنرز یہ سرٹیفکیٹ حاصل کر چکے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پاک آئی ڈی کے ذریعے1,74,906، نادرا رجسٹریشن سینٹرز سے 1,34,521 ، ای سہولت مراکز سے 24,248اورموبائل رجسٹریشن وینزسے 3,585 افراد پروف آف لائف سرٹیفکیٹ حاصل کرچکے ہیں۔