• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر گوہر کی اچکزئی اور ناصر عباس سے ملاقات، 27 ستمبر کے لانگ مارچ پر مشاورت

اسلام آباد (عاصم جاوید) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پشاور میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی اجلاس ، 27ستمبر لانگ مارچ، سیاسی صورتحال سمیت آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی ،ملاقات کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے درمیان باہمی رابطے اور مشاورت مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا گیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری کی مذمت کی گئی۔اس موقع پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی بھی موجود تھے،ملاقات میں آج پشاور میں منعقد ہونے والے پارلیمانی پارٹی اجلاس کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔
ملک بھر سے سے مزید