• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، علیمہ خان کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

کراچی (نیوز ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے علیمہ خان اور ان کے ڈرائیور کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبہر گل نے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر انہوں نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ نے متعلقہ اتھارٹی سے رجوع کیا؟اس پر درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ ہمارا کیس دوسرے کیسز سے مختلف ہے۔جسٹس عبہر گل نے سوال کیا کہ بتائیں آپ کا کیس کیسے مختلف ہے؟وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایک ہی تاریخ میں ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کا اجلاس اور اسی روز نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا، ایسا لگتا ہے پہلے گرفتار کیا گیا اور بعد میں ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید