• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں انشورنس کمپنیوں کیخلاف 37 ہزار سے زائد شکایات

اسلام آباد(تنویر ہاشمی)ملک میں انشورنس کمپنیوں کےکے خلاف سال 2025میں 37ہزار سے زائد شکایات،ایس ای سی پی کی شکایات کے مؤثر اورفوری ازالے کیلئے انشورنس ٹربیونلز ،مربوط ڈیجیٹل شکایتی نظام قائم کرنے کی سفارش ۔ ذرائع کے مطابق ریگولیٹری ادارے پالیسی ہولڈرز کی شکایات کے موثر ازالے میں پوری طرح کامیاب نہیں ہوسکے،ملک بھر میں پالیسی ہولڈرز کی شکایات کے مؤثر اور فوری ازالے کے لئے ایس ای سی پی نے انشورنس ٹربیونلز اور چھوٹے تنازعات کے حل کی کمیٹیوں کی تعداد بڑھانے اور ایک مربوط ڈیجیٹل شکایتی نظام قائم کرنے کی سفارش کی ہے۔ سفارشات ایس ای سی پی کی رپورٹ ’’پاکستان میں انشورنس شکایات کے ازالے کے نظام کا استحکام،موجودہ صورتحال اور ڈیجیٹل حل‘‘ میں پیش کی گئی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید