• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27 ستمبر کو ایم کیو ایم جنرل ورکرز اجلاس، 4 اکتوبر کو خواتین کنونشن ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان 4اکتوبر کو خواتین کنونشن اور27ستمبر کو جنرل ورکرز اجلاس کرے گی۔متحدہ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ملک میں نئے انتظامی یونٹس کی تشکیل اور الگ صوبے کے قیام کی تحریک کو حتمی و عملی شکل دینے کے لئے آئندہ کے جامع تنظیمی و سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کردیا ہے۔ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد سے جاری بیان میں متحدہ ترجمان نے کہا کہ چیئرمین نے واضح کردیا ہے کہ ایم کیو ایم عوامی طاقت اور تنظیمی تحرک کے ذریعے اپنے مطالبات کی منظوری کا نیا مرحلہ شروع کرنے جا رہی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید