• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلسازی، وزارت خارجہ کے 2 افسران سمیت 11 ملزمان کے ریمانڈ میں 4 دن توسیع

اسلام آباد (خبر نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ خان کنڈی نے جعلسا زی کیس میں ملوث وزارت خارجہ کے 2افسران سمیت 11 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں چار یوم کی توسیع کر دی۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہا کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی آبپارہ میں پلازہ کے بیسمنٹ میں بڑی چھاپہ مار کارروائی کے دوران جعلی تصدیقی اسٹیکرز، ڈگریوں اور فراڈ کی رسیدوں کا انکشاف ہوا اور متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گذشتہ روز ایف آئی اے کی جانب سے نےملزمان کو عدالت میں پیش کیااور ان کے مزید 14 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔ ملزمان میں وزارت خارجہ کے دو افسران سمیع اللہ اور قیصر ریاض (اسسٹنٹ ڈائریکٹر اٹیسٹیشن) بھی شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید