کراچی( ثاقب صغیر )این سی سی آئی اے اسلام آباد نے گزشتہ 24گھنٹوں میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے17غیر ملکیوں سمیت212افراد کو تحویل میں لے لیا۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے حکام کے مطابق سیکٹر E-11اور G-10میں قائم 3 کال سینٹرز پر چھاپے مار کر مجموعی طور پر 212 افراد کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ تحویل میں لئے گئے افراد میں چینی اور پاکستانی مرد و خواتین شامل ہیں۔