• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ممتاز پیٹرولیم سائنسدان طارق مجید جسوال سے محروم ہوگیا

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر ) پاکستان ایک ممتاز پیٹرولیم سائنسدان طارق مجید جسوال سے محروم ہو گیا جنہوں نے اپنی پوری زندگی پاکستان کی ارضیات کے علم کو ملک کے لئے توانائی میں تبدیل کرنے کے لئے وقف کر دی۔ جسوال نے تحقیق، سٹرکچرل جیولوجی، سیسمک انٹرپریٹیشن اور ڈرلنگ پر محیط ایک نایاب کیریئر بنایا اور بالآخر ملک کی دو بڑی کمپنیوں او جی ڈی سی ایل اور بعد ازاں پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ (پی او ایل) میں ایکسپلوریشن کے سربراہ رہے۔او جی ڈی سی ایل ریکارڈ کے مطابق وہ 2000 کی دہائی کے آخر سے 2011 تک جنرل منیجر ایکسپلوریشن رہے جو پاکستان کی ایکسپلوریشن تاریخ کے سب سے پیداواری ادوار میں سے ایک تھا۔
ملک بھر سے سے مزید