کوٹ لکھپت: کرنٹ لگنے سے بھائی جاں بحق،2کم عمربہنیں زخمی

May 21, 2022

لاہور(کرائم رپورٹر سے)کوٹ لکھپت کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے 15 سالہ مزمل جاں بحق ہوگیا ۔اسکی 2بہنیں زخمی ہوگئیں ۔ دھیت گاؤں میں بجلی کی مین تاریں جوڑتے ہوئے 15 سالہ مزمل کو کرنٹ لگ گیا، جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔حادثے کے نتیجے میں مزمل کی بہن 12 سالہ سحرش اور 3 سالہ خدیجہ بھی جھلس کر متاثر ہوئیں ،ہسپتال میں انکی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے ۔