آئین کی بالادستی کی جدوجہد جاری رہے گی‘ اے این پی

May 21, 2022

کوئٹہ ( آئی این پی )اے این پی ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیا، جنرل سیکرٹری نذر علی پیر علی زئی ،یاسین آغا،حاجی شا ن عالم کاکڑ،حبیب ننگیال اور اخلاق بازئی نے کہاہے کہ آئین و قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد جاری رہے گی بلوچستان بحرانوں سے دوچار سے ہے تحریک عدم اعتماد لانا جمہوری عمل ہے آج کوئٹہ میںپارٹی اپنی سیاسی قوت کا مظاہر ہ کرے گی اس موقع پرمختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد پا رٹی میں شمولیت اختیار کریں گے رہنمائوں نے کہاکہ مشرقی بائی پاس میں آج ہونے والا جلسہ مستقبل میں مثبت اثرات مرتب کریگا۔