فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی پاکستان آمد، فٹبال حکام پروگرام سے لاعلم

May 22, 2022

کراچی (شکیل یامین کانگا / اسٹاف رپورٹر) فیفا ورلڈ کپ ٹرافی 7 جون کو ایک روزے دورے پرپاکستان پہنچے گی، حیران کن بات یہ ہے کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی فیفا نارملائزیشن کمیٹی کو ٹرافی کی پاکستان آمد اور اس کے شیڈول سے آگاہی نہیں دی گئی، ساری تفصیلات اسپانسر ایک پرائیویٹ مشروب ساز کمپنی کے حوالے کی گئیں ہیں۔ٹرافی 7 جون کو ازبکستان سے پاکستان آئے گی اور سعودی عرب روانگی سے قبل ایک دن اسلام آباد میں رہے گی۔اس متعلق نارملائزیشن کمیٹی کے رکن شاہد کھوکھر نے بتایا کہ کمیٹی نے فیفاکو اس پروگرام کے بارے میں تفصیلات شیئر کرنے کیلئے خط بھی لکھا لیکن ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔میڈیا ہم سےتفصیلات کیلئے رابطہ کررہا ہے لیکن ہم کچھ بتانے کی پوزیشن میں نہیں ۔ ٹرافی پاکستان لانے والے اسپانسر ز بھی تفصیلات شیئر کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ البتہ انہوں نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو کچھ تفصیلات شیئر کی ہیں۔