کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے معاملے پر ریسلر انعام بٹکاموقف تسلیم کرلیاگیا ، جس کے بعد 2 ماہ کی پابندی کی سزا تجویز کی جائے گی ۔ انعام بٹ نے پیشگی آگاہ کئے بغیرآنکھوں کی دوا استعمال کی ۔ان کا موقف ہے کہ ٹیسٹ میں سامنے آنے والی ممنوعہ دوا قوت بڑھانے کیلئے استعمال نہیں کی۔ انعام بٹ سے ایشین بیچ گیمز کا سلور میڈل واپس لیے جانے کا امکان ہے ۔پابندی کی مدت مکمل ہونے کے بعد وہ کھیلوں میں واپسی کرسکیں گے ۔