• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا انڈر 19 ویمنز کرکٹ سہ فریقی سیریز کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا، بنگلہ دیش اور پاکستان کی ویمنز انڈر 19 ٹیموں کے مابین دو سے 16 اکتوبر تک فیصل آباد میں ٹی ٹوئنٹی سہ فریقی سیریز کا اعلان کردیا ۔ سری لنکا اسکواڈ 28 جبکہ بنگلہ دیش ٹیم 29 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی۔ ہر ٹیم چھ میچز کھیلے گی، فائنل 16اکتوبر کو ہوگا ۔ سیریز کیلئے20 رکنی پاکستان ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ فضہ فیاض کپتان برقرار رہیں گی۔ قمروش فرحان، پاکیزہ شبیر، ملائکہ سہانی اور آف سپنر افشین خان کی پہلی دفعہ سلیکشن ہوئی ہے۔
اسپورٹس سے مزید