• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد رضوان نے این سی سی آئی سے تفتیش پر سوالات کے جواب مانگ لیے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹر محمد رضوان نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو خط بھیجا ہے اور کئی سوالات کے جواب مانگے ہیں۔انہوں نے این سی سی آئی کو بذریعہ کورئیر جواب ارسال کردیا۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے کو بھیجے گئے جواب میں کئی انہوں نے سوال اٹھائے ہیں جس میں پوچھا ہے کہ آپ نے مجھے بلایا کیوں تھا؟ میرا موبائل ابھی تک واپس کیوں نہیں کیا گیا؟ بتایا جائے کہ میں نے کون سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے ؟ یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کی شکست کے بعدپاکستان کرکٹ بورڈ نے رضوان اور امام الحق کے موبائل فون اپنی تحویل میں لے کر فون ایف آئی اے کے حوالے کردیئے ہیں۔ تاکہ انہیں ان لاک کرکے ڈیٹا چیک کیا جائے۔
اسپورٹس سے مزید