ناگویا (جنگ نیوز) جاپان میں ایشین گیمز کے افتتاح سے صرف چار روز قبل شریک وفود کیلئے رہائش کا بحران سنگین ہوگیا، ناقص انتظامات جاپان کیلئے شرمندگی بننے لگے۔ جنوبی کوریا سمیت کئی ملکوں نے رہائش کی شدید قلت، چھوٹے بستروں اور عارضی کنٹینر کمروں پر شکایات کی ہیں۔ منتظمین نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے مزید ہوٹلوں میں کمرے تلاش کرنا شروع کردیئے ہیں۔ ایشین گیمز میں ہزاروں ایتھلیٹس اور آفیشلز کی شرکت کے باعث منتظمین کو رہائش کے انتظام میں مشکلات کا سامنا ہے۔ بعض وفود کو رہائش کے متبادل انتظامات خود کرنے پڑ رہے ہیں، جبکہ منتظمین اضافی کمروں کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہوٹل مالکان سے رابطے میں ہیں۔