کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور انگلینڈ کی انڈر19کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹر نیشنل بدھ کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ انڈر 19 نے تیسر ا میچ میں 2 رنز سے جیتا۔ ناکام ٹیم 303 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹوں پر 300 رنز بناسکی۔ حمزہ ظہور 86 اور حسنین عباس ڈار نے 56 رنز بنائے۔ انہوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 154 رنز جوڑے۔ ہوم سائیڈ نے 6 وکٹوں پر 302 رنز بنائے تھے۔ رضوان اللّٰہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔