کراچی (اسٹاف رپورٹر) سری لنکن جیولن تھروور رومیش تھارنگا پاتھیرج کے پانچ جیولن دورانِ پرواز ٹوٹ گئے۔ انہیں ہنگری سے ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ جیت کر وطن واپس پہنچنے پر جیولن ٹوٹے ہوئے ملے۔ انہوں نے غیر ملکی کی پرواز استعمال کی۔ کوچ کے مطابق پانچوں جیولن احتیاط سے پیک کیے گئے تھے لیکن کولمبو پہنچنے پر ٹوٹے ہوئے تھے۔