اسپیکر پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 30 مئی کے بجائے آج طلب کرلیا

May 22, 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ،نمائندہ خصوصی )سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کے 30مئی کو منعقد ہونے والے اجلاس کی تاریخ تبدیل کر کے آج بروز اتوار ایک بجے اجلاس طلب کرلیا ہے۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تیسری بار تبدیل کی گئی ہے ۔ اس سے قبل 28 اپریل کو اجلاس طلب کیا گیا تھا مگر کارروائی کے بغیر ہی اسے16 مئی تک موخر کردیا گیا تھا۔16 مئی کو ہونے والا اجلاس بھی انعقاد سے پہلے ہی 30 مئی تک موخر کردیاگیا تھا تاہم اب تیسری بار تاریخ تبدیل کرتے ہوئے اجلاس آج 22 مئی اتوار ایک بجے بعد دوپہرطلب کیا گیاہے۔اجلاس آج طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔