• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پر 29 نومبر کو شارع فیصل پر ریلی نکالنے کیلئے کارکنوں کا دباؤ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نئے صوبوں اور انتظامییونٹس کے قیام کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے29نومبر کو شاہراہ فیصل پر ریلی نکالنے کے لئے کار کنوں کا دباؤ بڑھ رہا ہے، ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے دنوں ایم کیو ایم کی مرکزی قیادت نے امن وامان کے پیش نظر اور کسی تصادم سے بچنے کے لئے 29نومبر کی ریلی کو آگے بڑھانے کا واضح اشارہ دیا تھا، تاہم پچھلے اتوار کو کراچی میں ہونے والی ایک ریلی اور اس میں ملک مخالف نعروں اور سندھ دیش کے قیام کے حق اور مہاجروں کے خلاف نعرے بازیاور دھمکی آمیز تقاریر کے بعد ایم کیو ایم کے کار کنوں نے مرکز پہنچ کر پارٹی قیادت سے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے،ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کار کنوں ، منتخب نمائندوں کا کہنا ہے کہ پچھلے اتوار کی ریلی پی پی اور سندھ حکومت کی اسپانسر تھی جس کا مقصد مہاجروں میں اشتعال پیدا کرنا تھا۔
ملک بھر سے سے مزید