• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھ یاتری حسن ابدال پہنچ گئے، آج گردوارہ پنجہ صاحب میں مذہبی رسومات ادا کرینگے

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)بابا گورو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے بھارتی سکھ یاتریوں کے قافلے نے گردوارہ سچا سودا فاروق آباد کی مذہبی یاترا مکمل کرنے کے بعد حسن ابدال پہنچ گئے۔ جہاں یاتری ایک روز قیام کریں گے اور مذہبی رسومات ادا کریں گے۔چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان کی خصوصی ہدایات پر سیکرٹری بورڈ ناصر مشتاق کی زیر نگرانی سکھ یاتریوں کے پورے قافلے کے لیے سکیورٹی، ٹرانسپورٹ، رہائش، لنگر اور طبی سہولیات سمیت تمام انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔ یاتریوں کے ہمراہ ڈپٹی سیکرٹری شرائنز عثمان خان، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سعادت شہباز خان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کا سکیورٹی عملہ مسلسل موجود ہے، جو سفر کے تمام مراحل میں یاتریوں کی رہنمائی اور خدمت پر مامور ہے۔
ملک بھر سے سے مزید