• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہائشی پلاٹ پر کمرشل عمارت کی تعمیرکی اجازت کس نے دی، ناصر شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ہدایت کی ہےکہ غفلت اور بدعنوانی میں ملوث افسران کے خلاف فوری کارروائی کی جائے رہائشی پلاٹ پر کمرشل عمارت کی تعمیر کی اجازت کس نے دی، اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی انہوں نےکراچی کے علاقے ایڈمن سوسائٹی بلاک 4 میں چھ منزلہ عمارت گرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہےناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمارت کے مالکان نے عدالت سے حکم امتناع حاصل کر رکھا تھا، اس کے باوجود عمارت کی غیر قانونی تعمیر جاری رکھی گئی۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی جانب سے عمارت کے مالکان کو نوٹسز بھی جاری کئے گئے تھے، تاہم بلڈر نے عدالت سے حکم امتناع حاصل کر لیا تھا۔
ملک بھر سے سے مزید