• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اہم شاہراہوں پر جے یو آئی کا احتجاج، ٹریفک کا نظام درہم برہم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے احتجاج کے باعث شہرکے مختلف علاقوں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ اہم شاہراہیں بند ہونے سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، جس کے باعث دفاتر سے گھر جانے والے شہریوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔مظاہرین کی جانب سے سہراب گوٹھ آنے اور جانے والی دونوں سڑکیں ٹریفک کیلئے بند کر دی گئیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق حیدرآباد سے آنے والی ٹریفک کو پنجاب اڈا سے فاریہ چوک کی جانب موڑا جا رہا ہے، جبکہ سہراب گوٹھ سے حیدرآباد جانے والی گاڑیوں کو گلشنِ اقبال کے متبادل راستے سے گزارا جا رہا ہے۔پولیس حکام کے مطابق حب ریور روڈ پر بھی احتجاج کے باعث آمد و رفت کے دونوں ٹریک بند کر دیئے گئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید