پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس کی شہبازشریف کو خط، وزیراعظم کے عہدہ کے اختیارات کے مبینہ تصرف کی تفصیلات مانگ لیں

May 22, 2022

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ایک خط لکھ کر ان سے وزیراعظم کے عہدہ کے اختیارات اور سرکاری وسائل کے مبینہ تصرف کی تفصیلات مانگ لی ہیں ،عندلیب عباس نے لکھا کہ وزیراعظم صاحب آپ نے 11 اپریل کو حلف اٹھایا تو آپ منی لانڈرنگ کے ایک ہائی پروفائل مقدمہ میں ضمانت پر تھے، 16 ارب روپے کی منی لانڈنگ کا بارِ جرم آپ کے کندھوں پر ہے، منی لانڈرنگ کے ساتھ مالی فراڈ، دھوکہ دہی اور دستاویز ات میں ردوبدل جیسے سنگین الزامات بھی آپ کا پیچھا کررہے ہیں، 2017 کے معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت آپ فوری طور پر میرے سوالات کے جوابات دیں۔