پشاور، متاثرین کے کروڑوں روپے ہڑپ کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

May 22, 2022

پشاور (لیڈی رپورٹر)متاثرین کینا ل ویو ہاؤسنگ سوسائٹی ناصر باغ روڈ پشاور نے سٹار مارکیٹنگ اور بلڈرزپی ٹی آئی سنیٹر کے بیٹے سلمان فدا کی جانب سے مبینہ طور پر متاثرین کے کروڑوں روپے ہڑپ کرنے کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے میں متاثرین کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنھوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پرسٹار مارکیٹنگ اور بلڈرز سلمان فدا،سید عارف و دیگر کیخلاف نعرے درج تھے،مظاہرین نے میڈیا کو بتایا کہ سٹار مارکیٹنگ نے سینکڑوں متاثرین سے 2017 میں ناصر باغ روڈ پر شروع کئے گئے کینال ویو نامی ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر کروڑوں روپے بکنگ کی مد میں وصول کئے،پراجیکٹ کے بلڈرز میں پی ٹی آئی کے سینٹر فدا محمد کے بیٹے سلمان فدا،سید عارف اور شہزاد نامی شامل ہیں،کروڑوں روپے وصول کرنے کے بعد سٹار مارکیٹنگ اور بلڈرزنے گزشتہ پانچ سال سے پراجیکٹ پر کوئی کام نہیں کیا اور رابطہ کرنے پر مختلف حیلے بہانے کرتے ہیں۔مظاہرین نے بتایا کہ اس حوالے سے انھوں نے عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا ہے اور انہیں عدالت سے انصاف کی امید ہے ۔