• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونین کونسل میں امیدواروں کے میرٹ کے معیار سےمتعلق رٹ خارج

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے محکمہ تعلیم کی جانب سے یونین کونسل میں پوسٹ کی تخصیص اور امیدواروں کے میرٹ کے مقررہ معیار سے متعلق دائر رٹ درخواست خارج کردی۔ درخواست کی سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔درخواست گزار یاسین اور دیگر نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ متعلقہ یونین کونسل میں پوسٹ کے لیے میرٹ کی مقررہ حد 50 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کردی گئی، جبکہ قواعد کے مطابق مذکورہ پوسٹ ملحقہ یونین کونسل میں مشتہر اور مختص کی جانی چاہیے تھی۔دوران سماعت دوسرے فریق کی جانب سے محمد غضنفر علی ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ محکمہ تعلیم نے متعلقہ پالیسی اور قواعد کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے فیصلہ کیا ہے اور حالات کے مطابق متعلقہ یونین کونسل کے لیے میرٹ کی حد میں ردوبدل کرنے کا مجاز تھا۔عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد درخواست مسترد کردی۔
پشاور سے مزید