• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KP کے سرکاری ملازمین کے بلاسود قرضوں کیلئے 60 کروڑ فنڈ مختص

پشاور (سٹاف رپورٹر )خیبر پختونخوا حکومت نے مالی سال 2026-27 کے دوران سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کیلئے مجموعی طور پر 60 کروڑ روپے مختص کردیئے ہیں۔بینیولنٹ فنڈ سیل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سول سیکر ٹریٹ کے ملازمین کیلئے 35 کروڑ روپے جبکہ جنرل ملازمین کیلئے 25 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ قرضہ اسکیم کے تحت بائیسیکل، موٹر سائیکل، موٹر کار اور ہائوس بلڈنگ ایڈوانس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر سائیکل ایڈوانس کی حد 80 ہزار روپے، ہائوس بلڈنگ ایڈوانس 2 لاکھ 50 ہزار روپے، موٹر سائیکل ایڈوانس کی ایک کیٹیگری 80 ہزار روپے جبکہ بائی سائیکل ایڈوانس 8 ہزار روپے تک ہوگا۔ قرضوں کی واپسی مختلف مقررہ ماہانہ اقساط میں کی جائے گی۔قرضے کیلئے اہلیت کے حوالے سے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ موٹر کار ایڈوانس کیلئے کم از کم 5 سال اور زیادہ سے زیادہ 55 سال، ہائوس بلڈنگ ایڈوانس کیلئے کم از کم 10 سال اور زیادہ سے زیادہ 50 سال جبکہ موٹر سائیکل ایڈوانس کیلئے کم از کم 5 سال اور زیادہ سے زیادہ 55 سال کی سروس مقرر کی گئی ہے جبکہ بائی سائیکل ایڈوانس کیلئے کوئی مخصوص اہلیت کی شرط نہیں رکھی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق قرضہ حاصل کرنے والے ملازمین سے اصل رقم اقساط میں وصول کی جائے گی۔
پشاور سے مزید