• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہمند چیمبر کے عہدیداران بلا مقابلہ منتخب عمر خیام صدر،محمد ابوبکر نائب صدر منتخب

پشاور( لیڈی رپورٹر)مہمند چیمبرکےنئے عہدیداران بلا مقابلہ منتخب، عمر خیام صدر مہمند چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 2026-2028 کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب 24 رکنی ایگزیکٹو کمیٹی کے باہمی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے عمل میں لایا گیا۔ایگزیکٹو ممبران کی باہمی مشاورت سے عمر خیام کو صدر، محمد ابوبکر کو وائس پریذیڈنٹ جبکہ حاجی سعید خان کو سینئر وائس پریذیڈنٹ منتخب کر لیا گیا۔نومنتخب صدر عمر خیام، وائس پریذیڈنٹ محمد ابوبکر اور سینئر وائس پریذیڈنٹ حاجی سعید خان نے کہا کہ وہ تاجر برادری کے مسائل کے حل، تجارت و صنعت کے فروغ اور مہمند کی معاشی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
پشاور سے مزید