پاک فوج ہمارا فخر ہے ،پاکستان زندہ باد مومنٹ

May 22, 2022

پشاور (لیڈی رپورٹر)پاکستان زندہ باد مومنٹ نے پاکستان فوج کے حق میں پشاور پریس کلب تک ریلی نکالی اور پاکستان فوج کیساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت چئیرمین خیبر پختونخوا میاں عارف بشیر اور دیگر عہدیداران نے کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز ارو بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے ،وطن کی مٹی میں پاک کے جوانوں کا خون شامل ہے ، انہوں نے کہا کہ دشمن چاہے کتنی بھی سازشیں کرے وہ قوم کے دلوں سے افواج پاکستا ن کیلئے لازول محبت کم نہیں کر سکتے ، پوری قوم فوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں ۔