ظلم، تشدد کبھی امن اور مظلومیت کا مقابلہ نہیں کر سکتے، حامد موسوی

May 22, 2022

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نےکہا ہےکہ21مئی 85ء کا موسوی جونیجو معاہدہ نظریہ وآئین کی یادگار اور استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ٹی این ایف جےکے مطالبے پرچھٹی سے آٹھویں جماعت تک یکساں نصاب کی کتب کی اشاعت روکنے کا فیصلہ صائب ہے، پہلی سے پانچویں جماعت کی کتب بھی واپس لی جائیں۔ ظلم اور تشدد کبھی امن اور مظلومیت کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔عشرہ صادق آل محمدؐ کے دوران جدید علمی وسائنسی انقلاب کے بانی امام جعفر صادق کوخراج عقیدت پیش کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے موسوی جونیجو معاہدے کی سالگرہ کے موقع پر ’یوم تحفظ نظریہ پاکستان‘کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مملکت خداداد کے تحفظ استحکام امن یکجہتی کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔