شادی کی تقریب میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

May 22, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن سیکٹر 16 میں شادی کی تقریب کے دوران ہونےوالی فائرنگ کی زد میں آکر پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پاکستان بازار پولیس کے مطابق گلشن بہار سیکٹر 16 گلیکسی شادی ہال کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں پولیس اہلکار 26 سالہ ہارون زخمی ہوگیا ، پولسی اہلکار اپنے بھائی کی شادی کی تقریب میں ہونے والی فائرنگ کے دوران گولی پیٹ میں لگنے سے زخمی ہوا جسے عباسی اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس اہلکار سائٹ ڈویژن میں تعینات تھا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے اور اسکے بعد مقدمہ درج کیا جائیگا۔