این اے 240 کا ضمنی انتخاب، حق پرست امیدوار محمد ابو بکر نامزد

May 23, 2022

کر اچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں ایم کیو ایم مرکز بہادرآباد میں منعقد ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اوراین اے240میں ہونے والا ضمنی انتخاب زیر غور آیا ، ایم کیو ایم پاکستان کے نامزد امیدوار کا فیصلہ کرتے ہوئے اتفاق رائے سے محمد ابو بکر کو حق پرست امیدوار نامزد کیا گیا۔