کراچی (اسٹاف رپورٹر)لانڈھی پولیس نے پولیس اہلکار کی سربراہی میں موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے 4 کارند وں عامر ولد محمد یونس، عبدالستار ولد خدا بخش، عابد ولد تاج محمد، اور انور ولد اسحاق کوے گرفتار کر کے سیکٹر پچاس اے میں دکان پر چھاپے کے دوران زمان ٹاؤن ، الفلاح اور لانڈھی تھانے کی حدود سے چوری شدہ 3 موٹر سائیکلوں سمیت درجنوں چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے انجن اور پارٹس برآمد کر لیے گئے ،پولیس کے مطابق ملزم عامر ولد محمد یونس پولیس اہلکار ، ڈسٹرکٹ کورنگی میں تعینات اور گروہ کا سربراہ ہے،پولیس کے مطابق ملزمان ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری اور ان کو پارٹس میں تبدیل کرتے تھے۔