گوگل نے اپنا ڈوڈل گاما کے نام کردیا

May 23, 2022

کرا چی( اسٹاف رپورٹر)برصغیر کے نامور پہلوان گاما پہلوان کی سالگرہ کے موقع گوگل نے اپنا ڈوڈل گاما پہلوان کے نام کر دیا۔غلام محمد بخش بٹ 52 سال تک ریسلنگ میں ناقابل شکست رہے، انہیں گزشتہ صدی کا کامیاب ترین ریسلر کہا جاتا تھا۔گاما پہلوان نے کیرئیر میں چھوٹی بڑی 5000 فائٹس لڑیں۔گاما پہلوان کے بھتیجے بھولو پہلوان 20 سال تک پاکستان کے قومی چیمپئن رہے۔