کنڈیشنگ کیمپ میں واحد پریکٹس میچ آج ہوگا

May 23, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں جاری کنڈیشنگ کیمپ میں واحدپریکٹس میچ پیر سےہوگا میچ کی ایک اننگز پیر اور دوسری منگل کی دوپہر سے ہوگی۔50 اوورز پر مشتمل پریکٹس میچ کی پہلی اننگز کل صبح 9 سے 12:30 بجے تک جاری رہےگی۔ میچ کی دوسری اننگز منگل کی سہ پہر 2 سے ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گی۔کپتان بابر اعظم نے کیمپ جوائن کر لیا ہے اور توقع ہے کہ وہ بھی میچ میں شرکت کریں گے۔