ذوہیب اولکر کے والد قاسم اولکر کوٹلی میں وفات پا گئے

May 23, 2022

لوٹن (نمائندہ جنگ ) چوہدری آصف نصیب اولکر کے بھائی اور ذوہیب قاسم اولکر کے والد چوہدری قاسم اولکر کوٹلی میں وفات پا گئے۔ چوہدری آصف نصیب اور ذوہیب قاسم وفات کی اطلاع ملنے پر پاکستان روانہ ہو گئے۔ لوٹن میں چوہدری افراز اولکر اور آصف نصیب کی رہائش گاہوں پر تعزیت کی جا رہی ہے۔ چوہدری خادم اولکر، چوہدری لال، چوہدری اکرم اولکر، چوہدری شاہ پال ، چوہدری الیاس ، چوہدری صغیر، زریں لطیف چوہدری، چوہدری ذوالفقار چوہدری اورنگ زیب اولکر ، چوہدری امجد اولکر ، لالہ چوہدری محمد تاج سمروڑ، الحاج چوہدری محمد نواز سمروڑ، سراج مطلوب، صارم بلوچ، کاشر چوہدری، شاہد زمان سرہوٹوی، محمد ضیاء، چوہدری افضال، باسط چوہدری نے توفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔