2020 کراچی طیارہ حادثہ، وفاقی وزیر سعد رفیق کی حتمی رپورٹ جلد منظر عام پر لانے کی یقین دہانی

May 23, 2022

اسلام آباد ( وقائع نگار )کراچی ایئرپورٹ کے قریب پیش آئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزکے ایئربس طیارے کے المناک حادثے کو ایک سال اور گزر گیا، 22 مئی 2020 کو ہوئے اس حادثہ میں مسافروں اور عملے سمیت 97 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ پی آئی اے کا کہنا ہے حادثہ میں جاں بحق 71 مسافروں کے لواحقین کو معاوضہ کی ادائیگی کردی گئی ہے۔دو سال پہلے یہ 22 مئی کی سہ پہر تھی اور رمضان المبارک کا آخری جمعہ جب لاہور سے اڑان بھرنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 کا ایئربس طیارہ لینڈنگ کی دوسری کوشش کے دوران کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا۔ وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے حادثہ کی دوسری برسی کے موقع پر حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں اور عزیزو اقارب کیساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور یقین دلایا ہے کہ حتمی رپورٹ جلد از جلد منظر عام پر لائی جائیگی۔