پرتعیش اشیا کی درآمدات پر پابندی سے سماجی عدم توازن کا خاتمہ ہوگا، وزیراعظم

May 23, 2022

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پرتعیش اشیا کی درآمدات پر پابندی سے سماجی عدم توازن کا بھی خاتمہ ہو گا۔اپنے ایک بیان میںوزیر اعظم نے کہا کہ بات کرنے کی دعوت پر کراچی کی کاروباری برادری کا شکر گزار ہوں۔ پرتعیش اشیا پر پابندی کے حوالے سے کاروباری طبقے کو وضاحت دی۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے پرتعیش پر درآمدی پابندی کا مقصد زرمبادلہ کی بچت، مستحکم کرنسی اور مقامی صنعت کا تحفظ ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پرتعیش اشیا کی درآمدات پر پابندی سے سماجی عدم توازن کا بھی خاتمہ ہو گا۔