رانا تنویراچانک لندن روانہ، نواز شریف سے ملاقات، کانفرنس میں شرکت کرینگے

May 23, 2022

مریدکے(نامہ نگار)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین اچانک لندن روانہ ہوگئے۔جہاںوہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کے علاوہ ایک کانفرنس میں بھی شرکت کرینگے۔

روانگی سے قبل رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ عمران خان نے فساد پھیلانے کی کوشش کی تو اس لانگ مارچ کا حشر دنیا دیکھے گی، عمران خان لانگ مارچ کریں انکو کون روک رہا ہے مگر لانگ مارچ کی آڑ میں کوئی فساد پھیلانے کی کوشش کی تو اس لانگ مارچ کا حشر دنیا دیکھے گی کیونکہ پاکستان کسی بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔عمران خان کی ساڑھے تین سال کی حکومت نے ملک و قوم کا بیڑہ غرق کردیا۔