یورپی یونین کا ویانا مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر زور

May 24, 2022

برسلز(نیوز ڈیسک) یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے ایران پرپابندیوں کے خاتمے کیلئے ویانا مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا ہے۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے پابندیوں کے خاتمے کیلئے ویانا مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال اور ویانا مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے کو اہم قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل سے ٹیلی فونک گفتگو میں پابندیوں کی منسوخی کے لئے ویانا مذاکرات کی تازہ ترین صورت حال اور جنگِ یوکرین کے بارے میں گفتگو کی تھی ۔ ایران کے خلاف غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے کیلئے ویانا میں آٹھویں دور کے مذاکرات 27دسمبر 2021 کو شروع ہوئے جو مغربی و یورپی فریقوں کے غیر تعمیری کردار اور حقیقت پسندی سے گریزاں رہنے کے سبب تاحال کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے ہیں۔