یورپ میں قیمتیں 10 سال کی بلند شرح پرپہنچ گئیں

May 24, 2022

برلن(نیوز ڈیسک)یورپ میں توانائی، خوراک کی قیمتیں10سال کی بلندشرح پرپہنچ گئی ہیں جس کی وجہ یوکرین جنگ کو قرار دیا جارہا ہے، ماہرین اقتصادیات کےمطابق یورپی ممالک میں افراط زرکی شرح7 فیصد سےزائدہوگئی ہے، سالانہ شرحِ پیداوار بھی سست روی کا شکار ہو چکی ہے،چیک جمہوریہ میں افراط زر کی شرح 14،پولینڈ میں 12اور یونان میں11فیصد کے قریب ہے۔مختلف یورپی ممالک میں مچھیروں اور کسانوں نے مجموعی مہنگائی کے تناظر میں اپنی پیدوار میں اضافہ کر دیا ہے۔